تنہائیوں کے سفر....آخری حصہ (تحریر:میاں محمد ندیم) گروپ ایڈیٹراردوپوائنٹ ڈاٹ کوم

”تنہایوں کے سفر“ میں گفتگو جاپان سے شروع ہوتی مغرب تک گئی مگر پاکستان اور ہمسایہ ممالک پر بات نہیں ہوسکی انیس سو نوئے کی دہائی میں سیموئل پی ہنٹنگٹن کی کتاب ”کلیش آف سویلائزیشنز“نے بڑی شہرت پائی اگرچہ یہ کتاب سرد جنگ اور نیوورلڈ آڈر کا احاطہ کرتی ہے مگر سیموئل نے ”تہذیبوں کی جنگ“میں معاشی پہلو پر کھل کربات کی- جمی کارٹر کے عہد صدارت میں قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رہنے والے سیموئل پی ہنٹنگٹن امریکا کے مختلف تھنک ٹینکس ‘مشاورتی کمیٹیوں اور معاشی اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے ان کی درجنوں کتب میں سے زیادہ تر سیاسی‘معاشی اورقومی سلامتی جیسے موضوعات پر ہیں -Clash of Civilizations میں کئی مضامین بھی شامل ہیں جو سیموئل نے اس سے متعلقہ موضوعات پر لکھے تھے‘ سیموئل نے معاشی طاقت کے مغرب سے مشرق کی جانب جھکاﺅ کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ مستقبل میں مشرق دنیا کا معاشی مرکز بنے گا اور شاید اسی کی پیش بندی کے طور پر امریکا نے مشرق کو عدم استحکام کا شکار رکھنے کے لیے مسلسل کوئی نہ کوئی محاذ خطے میں کھولے رکھا-امریکا نے چین سمیت مشرق کی ابھرتی طاقتوں اور ترقی پذیرممالک کے لیے ڈبلیوٹی او جیسی قبر...