Climate Change and our Responsibilities. By: Mian Muhammad Nadeem, Editor www.urdupoint.com

پاکستان اوربھارت میں اس سال موسم گرما قیامت ڈھا رہا ہے اور خطے میں اوسط درجہ حرارت میں 5سے10ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے جوماہرین کے نزدیک انتہائی تشویشنا ک ہے دونوں ہمسایہ ممالک کے بڑے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا ہے یہ صورتحال دور دراز صحرائی علاقوںمیں نہیں بلکہ بڑے بڑے شہروں میں ہے. اس طرح کی گرمی میں کچھ خطرات تو ایسے ہیں جن کا لوگوں کو ٹھیک طرح سے علم بھی نہیں شدید گرمی سے بھارتی ریاست بہار میں 14 جبکہ اڑیسہ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دارلحکومت دہلی میں گرمی کی شدت سے پرندوں اور جانوروں کے مرنے کی بھی اطلاعات ہیں آخرہمارا خط بجلی کی سی تیزی کے ساتھ آگ کا گولہ کیوں بنتا جارہا ہے؟ اس کے عوامل میں پچھلے 30/40سالوں میں شہروں کا بغیرمنصوبہ بندی کے پھیلاﺅ ‘ جنگلات کی بڑے پیمانے پر کٹائی‘شہروں میں گاڑیوں‘ایئرکنڈنشنگ اور دیگر مشینوں سے پیدا ہونے والی گیسوں اور حرارت کے علاوہ عمارتوں کے طرزتعمیر میں بڑے پیمانے پر کنکریٹ کا استعمال درجہ حرارت شامل ہیں . اس کے علاوہ سمندروں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے...