Posts

Showing posts from November, 2023

ریلیف یا خانہ جنگی

Image
مرکزی حکومت کے ملک بھر میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے والے محکمے وفاقی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا اور 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اپنی جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں ادارۂ شماریات نے یہ بتایا کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، چینی، گڑ، دال مسور، چاول، ایل پی جی، انڈے، دال ماش، آلو اور دال مونگ شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر اشیاء بنیادی ضرورت کی ہیں اور ہر گھر میں روزانہ استعمال ہوتی ہیں، لہٰذا ان کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ عام آدمی کو روزمرہ اخراجات کی جتنی رقم کی ضرورت ایک ہفتہ پہلے تھی رواں ہفتے کے دوران اس میں اضافہ ہوا لیکن آمدنی وہیں کھڑی رہی جس کی وجہ سے اس کا معاشی بوجھ پہلے کی نسبت بڑھ گیا۔ بجلی کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جو صورتحال پیدا ہوئی وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس پر عوام کی جانب سے جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس بات کو واضح تر کرتا جارہا ہے کہ اگر حکومت نے عام آدمی کو فوری طور...

بھانڈے قلعی کرالو تحریر:میاں محمد ندیم

Image
اسی کی دہائی کے آغازکے بہت سارے کردار ختم ہوگئے ہیں ہم آخری نسل تھے جس نے ”کپی ٹاکی“پر فلمیں ‘ریچھ کے تماشے‘گندم‘آٹا یا دیگر اناج دے کرقلفیاں کھائیں آج کی نسل ان سب کا تصور بھی نہیں کرسکتی‘پھر ایک آواز”بھانڈے قلعی کرالو“گونجتی تو ہلچل مچ جاتی “قلعی گر“محلے کے سب سے بڑے صحن والے گھر میں اپنی بھٹی لگاتے اور محلے بھر کے پیتل کے برتنوں کا ڈھیر لگ جاتا وہاں ‘قلعی گر ایک ‘ایک برتن کو اٹھاتے بھٹی پر گرم کرتے ‘ان کو مختلف کیمکلزکے ذریعے سے صاف کرکے ان پر اس طریقے سے قلعی چڑھائی جاتی کہ برتن دوبارہ نیا ہوجاتا-قلعی گر پیتل اور تانبے کے گندے برتنوں میں نئی روح پھونک کر انہیںپھر سے نیا بنا دیتے یہ ان کا ہنر تھا ‘زمانوں کی گرد میں جہاں معاشرے کے کئی کردار گم ہوگئے قلعی گربھی ان میں شامل تھے قلعی کے بعد برتن میں پیدا ہونے والی چمک اسے نئے سے بھی زیادہ دیدہ زیب بنا دیتی مگر قلعی گر اپنی زندگی پر لگنے والے غربت اور مجبوریوں کے داغ اور دھبوں کو وہ کبھی صاف نہ کر پاتا” جدت“ آئی تو ”خریدو، استعمال کرو اور پھینک دو“ کے رجحان فروغ پایا بلکہ اس سے پہلے ”اسٹین لیس اسٹیل کے برتن ‘پیتل کے مقابلے میں آئے اس کے ...